Advertisement
پاکستان

شاعرمشرق علامہ اقبال کی 83ویں برسی

ویب ڈیسک : حکیم الامت ، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 83 ویں برسی آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 22nd 2021, 1:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877کو پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ بیسویں صدی کے معروف شاعر،مصنف،قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔علامہ اقبال نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کیا۔ ایف اے کے بعدآپ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور ایم اے کیا۔1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔

1905 میں علامہ اقبال اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، یہاں سے آپ جرمنی چلے گئے جہاں سے  آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ میر حسن اور پروفیسر آرنلڈ جیسے اساتذہ نے آپ کی روحانی اور فلسفیانہ تربیت کی۔ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپس آنے کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا اور اپنی شاعری کے ذریعے  مسلمانوں میں آزادی کے جذبے کو بیدار کیا ۔ 

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے شاعری کے ساتھ وکالت کی اور ملک کی سیاسی تحریکوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیاعلامہ  اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ان کے اردو کے مجموعہ کلام میں   ''بانگِ دارا''،''بال جبریل ''،''ضربِ کلیم''اور دیگرکلام شامل ہیں جبکہ فارسی میں ''اسرار خودی''،''رموز بے خودی''،پیام مشرق سمیت ان کی بے شمار تصانیف موجود ہیں ۔ ان کی کئی کتب کے انگریزی،جرمنی،فرانسیسی،چینی،جاپانی اور دوسری زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں جس سے  بیرون ممالک میں بھی  لوگ  ان  کے معترف ہیں۔ علامہ اقبال نے 1930 میں علیحدہ وطن کا خواب دیکھا۔قیام پاکستان سے قبل  ہی علامہ محمد اقبال کا 21 اپریل 1938 کو انتقال ہو گیا  تھا اور  آپ کو لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔آپ کاکلام آج بھی مسلمانوں کے لئے  مشعل راہ ہے ۔

Advertisement
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 9 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • ایک دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 12 گھنٹے قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • ایک دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 11 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • ایک دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • ایک دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 8 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement