Advertisement
پاکستان

انکوائری کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران کو مصنوعی قرار دیدیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری کردی، کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران کو مصنوعی قرار دیدیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 21st 2021, 2:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  ملک میں جون 2020 میں آئے پیٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کی گئی۔کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران کو مصنوعی قرار دیدیا۔ کمیشن نے اوگرا، پیٹرولیم ڈویژن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر زمہ داری ڈال دی۔ کمیشن نے حالیہ پیٹرول بحران کو افسردہ کہانی قرار دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا، عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی، ہر غیر قانونی کام کو معمول کے کام کے طور پر لیا گیا،  گذشتہ دہائی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم کئے گئے، اوگرا غیر قانونی پیٹرول پمپس کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  پیٹرولیم ڈویژن میں ڈی جی آئل کی تعیناتی غیر قانونی طور پر کی گئی، کمیشن نے اوگرا میں چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھادیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اوگرا اپنی بنیادی زمہ داریوں سے غافل رہا ہے۔

اوگرا کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ  ڈی جی آئل پیٹرولیم ڈویژن اور  پیٹرولیم ڈویژن کے افسر عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید  کہا گیا ہے کہ  پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے تیل زخیرہ کیا یا سپلائی کم کی، 20 روز تک تیل ذخیرہ نہ کرنے کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،  کمپنیوں سے 20 روز تک تیل ذخیرہ نہ کروانا اوگرا کی ناکامی قرار دیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیشن کی پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی سفارش،  مانیٹرنگ سیل کمپنیوں سے روزانہ، ماہانہ بنیادوں پر ذخیرہ سے متعلق ڈیٹا حاصل کرے،  ڈی جی آئل غیر قانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث  قرار دیا گئے، عمران ابڑو اور ان کا اسٹاف افسران بالا کے حکم پر عملدرآمد کرتے رہے،  آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ذخیرہ اندوزی میں ملوث رہیں ہیں ۔

Advertisement
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 15 گھنٹے قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 13 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 15 گھنٹے قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 12 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 14 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 دن قبل
Advertisement