Advertisement

میانمار فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا ،آنگ سان سوچی گرفتار

ینگون : میانمار کی فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا ۔متوقع وزیر اعظم آنگ سان سوچی،صدروین منٹ اور صوبو ں کے وزرائے اعلی ٰسمیت اہم رہنماؤں کو گرفتار کر کے نظر بند کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 2nd 2021, 3:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میانمار فوج نے علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے آنگ سان سوچی ، صدر وین منٹ اور دیگر رہنما ؤں کو حراست میں لیا۔ فوج نے بغاوت کرتے ہوئے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں ایک سال کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی۔ 

فوجی حکام نے عوامی مزاحمت سے بچنے کیلئے ٹیلیفون اور انٹرنیٹ منقطع کردیا ، دارالحکومت نپیٹا اور مرکزی شہر ینگون کی سڑکوں پر فوج کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ ینگون میں سٹی ہال پر قبضہ کیا  گیا ، پھر سرکاری ٹیلی ویژن پر صرف ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اقتدار مسلح افواج کے کمانڈر انچیف  کے حوالے کردیا گیا ہے۔

میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونیوالے انتخابات میں قومی جمہوری پارٹی نے حکومت بنانے کیلئے دھاندلی کی ۔فوج نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آج ہونے والا پارلیمنٹ کااجلاس ملتوی کردے، تاہم حکومتی انکار پر نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مار کر اہم رہنما ؤں کو گرفتار کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ صدر سمیت حکمراں جماعت کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جس صورتحال کا سامنا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ فوجی بغاوت اور اقتدار پر قبضہ ہو رہا ہے۔پارٹی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ ردعمل کا اظہار نہ کریں بلکہ قانون کے مطابق کام کریں۔توقع ہے کہ مجھے بھی گرفتار کرلیا جائے۔

عالمی برادری نے آنگ سانگ سوچی سمیت  منتخب رہنماؤںکی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔امریکانےتشویش کااظہارکرتےہوئےسخت کارروائی سےمتنبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل  نے مذمت کی جبکہ امریکہ ،جاپان اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے   آنگ سانگ سوچی سمیت  منتخب رہنماؤںکی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا اورفوج کو خبردار کیا کہ ملک کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش نہ کرے۔

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی نے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔ایک بیان میں فوج کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ اگر گزشتہ سال ہونے والے الیکشن کے ووٹ فراڈ کا معاملہ حل نہیں کیا گیا تومیانمار کا کنٹرول فوج سنبھال لے گی۔ 

Advertisement
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 4 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 3 days ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • a day ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • a day ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • an hour ago
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 4 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
Advertisement