Advertisement
پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 31st 2021, 1:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات سمیت  باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن  کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کےامور پر جامع شراکت داری کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں وزیر خارجہ نے زور دیا کہ قانونی تقاضوں کے ذریعے انصاف کی فراہمی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے متمنی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی لائی جائے تاکہ افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کی راہیں ہموار ہوں۔

واضح رہے کہ  انتھونی بلنکن نے 26 جنوری کو 71 ویں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا حلف اٹھایا تھا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
Advertisement