سوات: پانی ونکاسی آب کمپنی (ڈبلیو ایس ایس سی) کے تعاون سے سوات کی ضلعی انتظامیہ نے بدھ کے روز سے شہر میں صفائی مہم کا آغازکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دس روزہ مہم کا آغاز مینگورہ سٹی اور سیدو شریف کی گلیوں اور نالوں کی صفائی سے کیا گیا ۔ اس موقع پر ما لاکنڈ کے کمشنر ظہیرالاسلام اور واٹر اینڈ سیینیٹیشن سروس کمپنی سوات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے صفائی اور پاکیزگی پر بہت زیادہ زور دیا ہے۔ کمشنر مالاکنڈ کاکہنا تھا کہ "صفائی ستھرائی کو ایمان کا ایک لازمی جز و قرار دیا گیا ہے اور کسی بھی معاشرے میں اس کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا " ۔
عوام میں آگاہی بیدار کرنے کیلئے ریجنل فارسٹ آفس سے کمشنر آفس تک واک بھی کی گئی ۔اس مہم کا مقصد فرد ، برادری ، اسکولوں اور کاروباری طبقے میں گلیوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اجتماعی ذمہ داری کااحساس دلوانا ہے ۔
نمائندہ جی این این : شہزادنوید

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 12 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 11 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل







