لاہور : محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے جین سیکونسنگ مشین کی خریداری کا عمل شروع کر دیا۔

(رپورٹ :ذوالقرنین رانا )
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق جین سیکونسنگ مشین آئندہ ہفتے کے اختتام تک کام شروع کر دے گی، اس مشین کی مدد سے پنجاب میں کورونا وائرس کی اقسام کی تشخیص کی جا سکے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس نے 5 کروڑ کے فنڈ کی منظوری دی تھی ۔
پنجاب کورونا وائرس کی جین سیکونسنگ کی سہولت والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، اس سے قبل جین سیکونسنگ کی مشین صرف وفاقی ادارہ صحت کے پاس تھی ۔ مریضوں کی موت کورونا کی کس قسم سے ہورہی ہے اور وائرس کس حد تک مہلک ہے، مشین کی خریداری سے اس سلسلے میں بھی تحقیق کی جاسکے گی ۔
نیشنل کمانڈ سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد د 1 لاکھ 55ہزار805 ہوگئی ہے ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار661 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.85فیصد، راولپنڈی میں شرح2.44، لاہور میں5.46فیصد ، فیصل آبادمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح3.83،ملتان میں1.49 فیصد ، گوجرانوالہ میں شرح1.79، بہاولپورمیں5.34فیصد ہے۔
حکومت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرلاہور،گوجرانوالہ،حا فظ آباداورگجرات کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔ لاہور کے 16،گوجرانوالہ، گجرات 1,1اور حافظ آباد کے مزید 3علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا یا گیا ہے ۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 13 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 6 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 12 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago






