Advertisement
پاکستان

ننھا اشتہاری ڈرائیور، ویڈیو وائر ل ہونے کے باوجود پولیس کے ہاتھ نہ آسکا

ملتان : دو روز قبل ملتان میں کم سن بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس کے ہاتھ نہ آسکا۔ ٹریفک پولیس نے بچے کی معلومات کے لیے اشتہار بھی جاری کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 28th 2021, 5:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  دو روز قبل  ملتان میں کم سن بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ٹریفک پولیس نے پہلے بچے کی معلومات کے لیے اشتہار جاری کیا تو اب محکمہ ایکسائز سے گاڑی مالک کی معلومات لینے کے لیے رابطہ کرلیا۔

ملتان  کا ننھا اشتہاری ڈرائیور ویڈیو وائر ل ہونے کے باوجود  ٹریفک پولیس کے ہاتھ نہ آسکا، سٹی ٹریفک پولیس آفیسر ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ بوسن روڈ پر نو نمبر اور  تحصیل چوک کے درمیان کی جگہ کا ہے ۔تاہم  مکمل چھان بین کے  لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ  دو روز قبل ملتان کی ایک مصروف شاہراہ پر پانچ سالہ بچے کی لینڈ کروزرچلاتے  ہوئے  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ شہر کی اہم شاہرہ پر گاڑی بلا خوف خطر گاڑی چلا رہا ہے ، تاہم راستے میں متعدد ٹریفک وارڈنز کے ناکوں اور پولیس کی موجودگی کے باوجود بچے کو نہیں روکا گیا۔

Advertisement
Advertisement