Advertisement
پاکستان

حکومت کی سازش ناکام بنانے کیلئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے : احسن اقبال

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے ان کو گھر بھیجنا ملک کیلئے ضروری ہے، ہم ان کی سازش کوناکام بنانے کیلئے سینیٹ میں حصہ لیں گے تاکہ انہیں دو تہائی اکثریت لینے سے روکا جا سکے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 27th 2021, 11:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسلام آباد :  مسلم لیگ ن کے سینئر  رہنما  احسن اقبال   نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے ان کو گھر بھیجنا ملک کیلئے ضروری ہے، ہم ان کی سازش کوناکام بنانے کیلئے سینیٹ میں حصہ لیں گے تاکہ انہیں دو تہائی اکثریت  لینے سے روکا جا سکے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  رہنمااورسابق وزیرداخلہ  احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ ، فریب اور جھوٹے وعدوں پر مبنی تھی ،یہ دن بہ دن ملک کو ڈبو رہے ہیں ، سینیٹ کے الیکشن  میں اس لیے حصہ لیا کہ ہم باہر رہتے ہیں تو یہ دو تہائی حصہ سے آسکتے ہیں  لہذا ہم ان کی سازش کوناکام بنانے کیلئے سینیٹ میں حصہ لیں گے ۔ اس کے بعد فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گا تو یہ ریت کا محل بیٹھ جائے گا ۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر ڈھائی ارب خرچ کیے، ڈھائی ارب کے منصوبے کا 6 ارب روپے کا ریفرنس دائر کیا گیا ، عدالت میں صرف یہ الزام رہ گیا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے زور کیوں لگایا گیا ، پاکستان میں جتنے بھی منصوبے مکمل ہوئے ان کو پورا کرنے کیلئے زور لگایا ہے ،آج پاکستان کے چپے چپے پر مسلم لیگ ن کے منصوبے نظر آرہے ہیں ۔

انہوں  نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ  ہم کرسیوں پر بیٹھ کر صوبوں کے مزے نہیں لیتے رہے ،  ہم پر ریفرنس صرف کردار کشی کیلئے بنائے گئے  ، حکومت کے پیسے اور عدالتوں کا وقت  ضائع کیا جا رہاہے،   ملک کو اس نالائق حکومت کے ہاتھوں ناقابل بیان نقصان پہنچ رہا ہے ، سی پیک منصوبے جو چین کی مدد سے بنے ہیں اس کا ایک روپیہ بھی پاکستان کے فنڈ میں نہیں آیا ، وزیر مواصلات نے مجھ پر 70 ارب کا الزام لگایا تھا ،کیا یہ چین پر الزام لگا رہے ہیں ؟ چین نے تمام پیسے خود ادا کیے ہیں ۔  ہم سی پیک کا فائدہ اس لیے نہیں اٹھا رہے کہ پی ٹی آئی نے معاشی ڈھانچہ گرا دیا ہے ،حکومت نے ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا ہے ۔

قومی احتساب بیورو (نیب)  سے متعلق بات کرتے ہوئے  سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جہاں پی ٹی آئی کی بات آتی ہے وہاں نیب اندھا ہے ،نیب کی ایک آنکھ صرف اپوزیشن کیلئے کھلی ہے ۔

 احسن اقبال نے مزید کہاکہ  ہم عوامی رابطے میں بہت کامیاب ہوئے ہیں جس کا ثبوت ہے وزیراعظم کی بدحواسیاں ،یہ جہاں جاتے ہیں لوگ ان سے کرپشن ، بےضابطگیوں کا سوال کرتے ہیں ، اس وقت پاکستان کی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت ہے،   ان کا ہر وزیر کرپشن میں شامل ہے ، تھانے کچہری میں جتنی کرپشن آج ہے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں تھی، آج پنجاب کی گورنس کے اوپر اپوزیشن سے زیادہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی احتجاج کر رہے ہیں ۔ یہ دیانتداری کا لیبل لگا کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں ۔

واضح  رہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا، وہ 2 ماہ سے زائد عرصے  حراست میں رہے  پھر 2020 میں  اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں 25 فروری کو ضمانت دی تھی۔ 9 ماہ بعد نومبر کے مہینے میں نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں احسن اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ 22دسمبر 2020 کو  عدالت نےنا  رووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی  تھی ۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 days ago
Advertisement