Advertisement
پاکستان

کورونا پھیلانے کےسوانیب پر ہرالزام لگایاجاچکاہے:جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا نام صرف پراپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،صرف یہ ہی نہیں کہا گیا کہ کورونا وائرس نیب نے پھیلایا ہے باقی ہر قسم کا الزام نیب پر لگایا جاچکاہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 27th 2021, 3:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد  میں ایوان صنعت و تجارت میں ایک تقریب میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے خلاف پروپیگنڈا صرف وہ افراد کررہے ہیں جن کے خلاف انکوائری جاری ہے یا تحقیقات ہورہی ہیں یا عدالت میں ان کا ریفرنس زیر سماعت ہے اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں آپ نیب کے خلاف وہاں درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ذاتی طور پر جانتا بھی نہیں تو ذاتی انتقام کیوں لونگا، نیب پر سیاسی انجنیئرنگ  کا الزام عائد کیا جاتا ہے جو درست نہیں، نیب کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے میں 10 سے 15 ارب روپے کی گندم کی خرد برد کی گئی ، جب پوچھا گیا کہ یہ گندم کہاں گئی تو جواب ملا کے چوہے کھا لیتے ہیں لہٰذا جب چند موٹے چوہوں کو پکڑا گیا تو 10 سے 15 ارب روپے کی رقم 3 ماہ میں واپس آگئی۔ انہوں نے کہا کہ جب نیب کا سلسلہ واضح طریقے سے ختم ہوگا تو میں بتاؤں گا کہ کتنی دھمکیاں ملتی ہیں، کتنی مراعات ہیں اور کتنا لالچ ہے لیکن جب میں نے یہ عہدہ سنبھالا تھا کہ جو کچھ میں کرسکا وہ اپنے ملک اور ملک کے عوام کے لیے کروں گا۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب کے مسائل تو دنیا تک ہیں لیکن انسان رب کے سامنے بھی جوابدہ ہیں ،  ان کے عہدے کی 3 سالہ مدت کے دوران نیب نے 4 کھرب 87 ارب روپے برآمد کیے ہیں، اتنی بڑی رقم اگر ڈکیتی کی نذر ہوچکی ہو تو اسے برآمد کرنا آسان کام نہیں ہے۔ چیئرمین نیب کے مطابق اس وقت ایک ہزار 235 ریفرنسز مختلف عدالتوں میں ہیں جن میں سے ایک فیصد بھی  بزنس مین نہیں ہیں ۔

چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو شکایت ہے کہ نیب کے حوالات چھوٹے ہیں تو اب ہم سرینا یا سینٹورس کا کمرہ کہاں سے لائیں جو کمرے ہیں وہیں رکھا جاتا ہے۔ملک کے وہ افراد جن کی جانب کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھ نہیں سکتا تھا، کوئی چھو نہیں سکتا تھا،  نیب نے انہیں احتساب کے لیے بلایا اور پوچھا ، جن کے پاس ہنڈا موٹرسائیکل ہوا کرتی تھی ان کے پاس دبئی میں پلازے کہاں سے آئے ؟ تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا توانھوں نے سوچا کہ ملک سے چلے جانا ہی بہتر ہے۔چئیرمین نیب  کاکہنا تھا کہ  بزنس میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لیکر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں، بزنس کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ ہو رہا ہےاور تعمیراتی انڈسٹری بھی بوم کر رہی ہے ۔ امن و امن کی صورت  حال پہلے  سے کافی بہتر ہے،  اس کا سارا کریڈٹ افواج پاکستان کو جاتا ہے جس پر ہم سب ان کے شکرگزار ہیں ۔

Advertisement
آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک او ر جنگی طیارہ گر کر تباہ،ائیر فورس کی تصدیق

آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک او ر جنگی طیارہ گر کر تباہ،ائیر فورس کی تصدیق

  • 10 گھنٹے قبل
لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  • 6 گھنٹے قبل
شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا

شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا

  • 4 گھنٹے قبل
سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 6 گھنٹے قبل
ایران،امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرلے گا،وزیراعظم

ایران،امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرلے گا،وزیراعظم

  • 8 گھنٹے قبل
اسحا ق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحا ق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 9 گھنٹے قبل
 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

  • 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد ڈیکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی یہ  اعزاز کی بات ہے،طاہر اشرفی

اسلام آباد ڈیکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی یہ اعزاز کی بات ہے،طاہر اشرفی

  • 10 گھنٹے قبل
برصغیر کےعظیم گلوکار، شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے14 برس بیت گئے

برصغیر کےعظیم گلوکار، شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے14 برس بیت گئے

  • 6 گھنٹے قبل
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہو گیا،تقریبات 6 روز تک جاری رہیں گی

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہو گیا،تقریبات 6 روز تک جاری رہیں گی

  • 6 گھنٹے قبل
حکومت معاشی استحکام کے مرحلے سے نکل کر اب پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،وزیر خزانہ

حکومت معاشی استحکام کے مرحلے سے نکل کر اب پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،وزیر خزانہ

  • 10 گھنٹے قبل
 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement