Advertisement
پاکستان

فردوس عاشق کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ

لاہور: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دےد یا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 26th 2021, 9:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ جھوٹی راجکماری کےجھوٹے بیانیے کی موت ثابت ہوا،بیانیہ بنایا گیا کہ ادارے اور ایجنسیاں دھاندلی میں ملوث ہیں،وزیر اعظم عمران نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اداروں کو قانون کے تابع کرنا ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کا بھی ہم احترام کرتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی چارہ جوئی کا حق بھی رکھتے ہیں،وزیر اعظم عمران کیساتھ اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے،ختمی فیصلہ کیا جائے گا کہ اپیل میں جانا یا فیصلے کو ماننا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل بھی سب نے دیکھا کہ لاہور کی راجکماری نے پھولن دیوی کا روپ دھار لیا، مجرم لیگ کے نام نہاد لیڈر اپنے گناہ کا حساب دیتے رہے سیاسی یتیم جب چاہیں جس وقت چاہیں میڈیا پر رونما ہوتے ہیں،سیاسی یتیم جھوٹ کو اتنا بولتے ہیں کہ سچ لگے،جہاں جھوٹ کا پرچار ہوگا وہاں حکومت عوام تک سچ پہنچائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے مزیدکہا کہ مسٹر بہتان عباسی نے سب سے پہلا ٹارگٹ عمران خان کو رکھا،لاہور میں جتنے بھی نوسرباز آئے سب کی توپوں کا رخ عمران خان کی جانب تھا۔

قبل ازیں چیف  الیکشن کمشنر سلطان راجہ  کی سربراہی میں فل بنچ نے این اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں  سماعت  ہوئی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ،فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے  این 75ڈسکہ  میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار  دیتے ہوئے  18 مارچ کو دوبارہ الیکشن  کروانے کا حکم دے دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

Advertisement
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 3 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 4 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 4 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 4 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 4 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 3 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 3 دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 3 دن قبل
Advertisement