احسان اللہ احسان فرارکےذمہ دارفوجیوں کیخلاف کارروائی ہوئی:ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے اور احسان اللہ احسان کی دوبارہ گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیر ملکی نمائندگان سے گفتگو کی جس میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کافرارہوناسنگین معاملہ ہے،احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے جبکہ احسان اللہ احسان کی دوبارہ گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں لیکن فی الوقت علم نہیں ہے کہ احسان اللہ احسان کہاں ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت پاکستان مخالف شدت پسندوں کی مددکررہاہے،بھارت ان تنظیموں کو اسلحہ،نئی ٹیکنالوجی سے نواز رہا ہے،افغان انٹیلی جنس بھی بھارتی کارروائیوں سےآگاہ ہے،پاکستان کی پالیسی ہمسایوں کیساتھ امن کا ہاتھ بڑھاناہے،آرمی چیف نےحالیہ بیان میں امن کی بات کی،ہاتھ بڑھانےکامطلب یہ نہیں کہ مشرقی سرحدپرخطرےسےآگاہ نہیں،بھارت کی تمام فوجی نقل وحرکت پرہماری نظرہے،افغان امن عمل میں مذاکرات بلا تعطل جاری رہنےچاہئیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ جس ٹوئٹر اکاونٹ سے ملالہ کو دھمکی دی گئی وہ جعلی تھا،11 کان کنوں کے قتل سے تعلق پر چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور یہ گرفتاریاں بہت اہم ہیں،مسنگ پرسنز کے 6ہزار کیسز تھے جس میں سے4 ہزار حل کیے جا چکے ہیں،مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے
کچھ عرصے قبل شمالی وزیرستان میں شدت پسندی کے بڑھتے واقعات سے متعلق سوال پر بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں منظم شدت پسند تنظیموں کو تو بہت عرصہ پہلے ختم کر دیا گیا تھا اور اب ان میں بڑا حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے لیکن کچھ عرصے سے ان علاقوں میں ایک بار پھر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے بچے کچے شدت پسندوں کے خلاف بہت جارحانہ کارروائیاں شروع کی ہیں اور آپ جب بھی شدت پسندوں کی پیچھے جاتے ہیں تو اس کا لازمی ردعمل آتا ہے اور سکیورٹی فورسز کا بھی نقصان ہوتا ہے اور عمومی طور پر بھی تشدد میں وقتی اضافہ ہوتا ہے۔
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- ایک دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- ایک دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- ایک دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل


