اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سری لنکا کے اپنے ہم منصب مہنداراجہ پکسے کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کرہے ہیں جس میں کابینہ کے ارکان اور سینئر عہدیداروں سمیت اعلیٰ سطح کاوفد ان کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم اپنے اس دورے میں صدرگوتابایاراجہ پکسے اوروزیراعظم مہنداراجہ پکسے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ وہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات کی قیادت بھی کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری ،صحت، تعلیم، زراعت ،سائنس وٹیکنالوجی، دفاع اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے کے معاملا ت شامل ہوں گے۔ فریقین دوطرفہ امورسمیت اہم علاقائی اوربین الاقوامی مسائل پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم ایک مشترکہ تجارتی اورسرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس کامقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دیناہے۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعاون میں اضافے کے لئے مفاہمت کی متعددیادداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان برادرانہ اورمفیدباہمی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک متعدد عالمی اورعلاقائی امورپریکساں خیالات رکھتے ہیں۔
وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کرکے سری لنکا کئے مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 2 دن قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے
- 19 گھنٹے قبل

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- 17 گھنٹے قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 2 دن قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 2 دن قبل

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 2 دن قبل

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 2 دن قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں
- 21 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- 12 گھنٹے قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 2 دن قبل






