غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلےمسودےمیں سعودی عرب کےہائی جیکرزسےرابطےکاکوئی ثبوت نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکانےنائن الیون کی ایف بی آئی کی تحقیقات کاپہلامسودہ جاری کردیاہے، پہلےمسودےمیں سعودی عرب کےہائی جیکرزسےرابطےکاکوئی ثبوت نہیں ہے، ایف بی آئی نے صدر جو بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد 11 ستمبر 2021 کو امریکہ پر حملوں اور ہائی جیکرز کے لیے سعودی حکومت کی حمایت کے الزامات کی تحقیقات سے متعلق پہلی دستاویز جاری کی۔
مزید پڑھیں : فرانس کا طالبان حکومت سے تعلقات نہ رکھنے کا اعلان
ایف بی آئی کی تحقیقات کاپہلا مسودہ 16صفحات پرمشتمل ہے، ایف بی آئی کی جانب سے جاری کردہ 16 صفحات پر مشتمل دستاویز میں ہائی جیکرز اور سعودی حکومت کے درمیان رابطوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ریاض کی حکومت ان حملوں میں شریک تھی ،سعودی عرب طویل عرصے سے کہتاآرہاہےکہ اس کا ان حملوں میں کوئی کردار نہیں تھا۔
سعودی عرب نے امریکہ کی جانب سے حملوں سے متعلق کلاسیفائیڈ دستاویزات کےجاری کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
امریکی حکومت کے کمیشن کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ سعودی عرب نے القاعدہ کو براہ راست مالی اعانت فراہم کی ، ہلاک ہونے والوں میں سے تقریبا، 2500 کے اہل خانہ ،زخمیوں ، کاروباری اداروں اور مختلف انشورنس کمپنیوں کے 20 ہزار سے زائد افراد نے سعودی عرب پر اربوں ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدرنےکچھ روز قبل تحقیقات ڈی کلاسیفائیڈکرنےکااعلان کیاتھا، متاثرین کے رشتہ داروں نے بائیڈن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 20 ویں سالگرہ کے موقع پر دستاویزات سامنےلائیں ورنہ یادگار ی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- a day ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 11 hours ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 11 hours ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 11 hours ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- a day ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 12 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 7 hours ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 days ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 5 hours ago

