راولپنڈی : پاکستان اورقازقستان کی مشترکہ فوجی مشق "دوستریم سوئم" کا آغاز ہوگیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق “دوستریم III” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد قومی انسداد دہشت گردی مرکز (این سی ٹی سی) ، پبی میں کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ہیں۔
آئی آیس پی آر نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز یرغمالی ریسکیو ، کمپاؤنڈ کلیئرنس ، ہیلی ریپلنگ اور کلوز کواٹر بیٹل (سی کیو بی) مشقوں اور طریقہ کار میں حصہ لیں گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ مشترکہ مشق دو فوجوں کے درمیان دو سالہ مشق کے طریقہ کار کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے جبکہ اس مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ مشق مربوط ہم آہنگی ، باہمی تعاون ، فوری فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی سطح پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہوگی۔
خیال رہے کہ پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان میں اور دوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی تھی۔

وزیر اعظم نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل کی شقوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
- 5 hours ago
ایران کی دھمکی کام کر گئی، نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی کا اعلان
- 5 hours ago

ایران امریکہ امن مذاکرات میںوزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا کردار لائق تحسین ہے، جے ڈی وینس
- 19 minutes ago

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے ملاقات، مذاکرات کے حوالے سےتبادلہ خیال
- 4 hours ago

پاکستان کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا
- 4 hours ago

معاہدوں پرصرف کاغذی دستخط کافی نہیں ، بلکہ ان پر عملدرآمد بھی ضروری ہے،محمد مخبر
- 5 hours ago

ایران امریکا امن مذاکرات،وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کی جے ڈی وینس سے ملاقات
- 5 hours ago

علاقائی فورم اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 29 minutes ago

امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں،ایرانی صدر
- 5 hours ago
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ
- a day ago

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
- a day ago

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
- 23 minutes ago










