Advertisement
پاکستان

وزیراعظم سے وزیرخزانہ اورمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ‏ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ شوکت ترین اورمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ‏ملاقات وزیراعظم کوکامیاب پاکستان پروگرام کی تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 10th 2021, 6:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم سے وزیرخزانہ  اورمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ‏ملاقات

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام کےتحت ریلیف کا دائرہ کاروسیع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعےکم آمدنی والے خاندانوں کوسہولت دی جائے اورمستحق خاندانوں کوغربت کی سطح سے نکالنے کیلئےتمام حکومتی وسائل استعمال کئےجائیں ۔ ‏

وزیر خزانہ ‏شوکت ترین نے کہا کہ منصوبےکو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جلد ملک بھر میں لاؤنچ ہو گا، لاکھوں خاندانوں کاڈیٹا حاصل کیا جا رہاہے، بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جائیگا ۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ مالی وسائل کیساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کا طریقہ کاربھی طے کیا جا رہا ‏ہے ۔

دوسری طرف وزیربرائےصنعت و پیداوارمخدوم خسروبختیار نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ،خسرو بختیار نے ملک میں صنعتی زونز کے قیام سےمتعلق پیش رفت کے حوالے ‏سے بریفنگ دی ہے جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اورجنوبی پنجاب میں ترقیاتی امورکے حوالے سے بھی بات ‏چیت کی گئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement