Advertisement

موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار کون ؟ اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

دنیا میں موسم کی ہیبت ناک تبدیلیوں کا ذمہ دار انسان کو قرار دے دیا گیا، اقوام متحدہ نے رپورٹ میں وارننگ جاری کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 10th 2021, 6:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار کون ؟ اقوام متحدہ نے خبردار  کردیا

بین الحکومتی پینل برائے  کلائمیٹ چینج نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل وارمنگ میں انسان کا کردار حد سے زیادہ اور واضح ہے، خطرناک موسمیاتی تبدیلیوں سےبچاؤ کے لیے ہمارے پاس ایک سال بھی نہیں ، زمین سوچ سے زیادہ شدت سے گرم ہو رہی ہے۔ عالمی حدت 2030ء تک 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنگلات، مٹی اور سمندر کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت مزید اخراج سے کمزور ہوجائے گی، دنیا کو ہیٹ ویو، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رواں صدی کے اختتام تک سمندر کی سطح 2میٹر اور دو ہزار ایک سو بچاس تک پانچ میٹربلند ہوجائےگی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایک بیان میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، یہ انسانیت کے لیے بہت خطرے کی بات ہے۔ سیکرٹری جنرل یواین نے رپورٹ کو انسانیت کے لیے ریڈکوڈقرار دے دیا۔

خیال رہے کہ حکومتوں کے مابین ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کرنے والا گروپ انٹر گورنمنٹل پینل برائے کلائمیٹ چینج کہلاتا ہے۔ اس پینل کے پلیٹ فارم پر عالمی ماحولیاتی بحرانی صورت حال کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔

Advertisement