Advertisement
پاکستان

گورنر سندھ سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 10th 2021, 6:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنر سندھ سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے پاکستان میں بالخصوص صحت، تعلیم ، توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات کی معاونت کو سراہاہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات میں گہرے، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات میں بتدریج بہتری آئی ہے جس سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کو مذید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، کورونا وبا کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

یو اے ای سفیر حماد عبید الزعابی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے ،پاکستان معاونت پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزیدمستحکم بنایا جائیگا ۔

Advertisement
Advertisement