لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جس میں اعلیٰ عسکری حکام اور پنجاب کے افسران کی شرکت ۔


تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک،آئی جی پنجاب انعام غنی بھی اجلاس میں شریک،اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی اورکورونا کی خطرناک لہر کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات اور صوبے کے سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔
اجلاس میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی بھی مذمت کی گئی ، سکیورٹی ناقص ہونے پر سخت برہمی کااظہارکیا گیا، اجلاس میں صوبے کی سکیورٹی سے متعلق از سر نو حکمت عملی مرتب کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اوراین سی او سی کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر عملدآمد کا جائزہ لیا گیااورصوبے کی سیاسی وعسکری قیادت نےکوروناکی خطرناک لہر سے نمٹنے کیلئے مؤثراقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔
سیاسی و عسکری قیادت کا کورونا پر قابو پانے کیلئے پہلے سے جاری مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق اورکورونا سےمتعلق مستقبل کی صورتحال کو مدنظر رکھ کرپیشگی ضروری پلاننگ کرنے پراتفاق کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ زمینی صورتحال کا جائزہ لے کرعوام کی زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے،عوام کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا،جتنی احتیاط کریں گے شہری اتنا ہی محفوظ رہیں گے-
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے پہلے سے زیادہ محنت سے کام کریں گے ،پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے،ان کے تعاون سے مثبت نتائج سامنے آئے،کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون پرعسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 9 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 8 گھنٹے قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 9 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل


