اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے موڈرنا ویکسین کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے ملک میں کورونا کی صورتحال کےپیش نظر موڈرنا ویکسین کی عام شہریوں کو لگانے کی اجازت دے دی ۔ این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین 16 سال سے زائدعمر کے طلبا کو لگائی جاسکتی ہے جبکہ حاملہ خواتین بھی موڈرنا ویکسین لگوا سکتی ہیں ۔
اس سے قبل این سی او سی سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ امریکا کی جانب سے پاکستا ن کو 25لاکھ موڈرنا ویکسین موصول ہوئی ہیں جو کہ مخصوص لوگوں کے لئے دستیاب ہوں گی ۔ ان کاکہنا تھا کہ موڈرنا ویکسین بیرون ممالک تعلیم اور کام کے لیے جانے والے ان افراد کو لگائی جائے گی جہاں صرف یہ مخصوص ویکسین قبول کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موڈرنا کی کووڈ ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔کورونا وائرس کی نئی اور متعدی اقسام پر لیبارٹری میں کیے جانے والے تجزیوں اور تجربوں سے بھی بات سامنے آئی ہے کہ موڈرنا ویکسین میں موجود کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز نئی اقسام کو پہچان سکتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کینسینو اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار529ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ43ہزار277ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی ۔
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 11 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 11 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

.jpeg&w=3840&q=75)

