Advertisement

طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں

کابل : طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں،اسپیشل سکیورٹی یونٹ صوبہ ہرات پہنچ گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 4th 2021, 1:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ  افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ کاپیسا کا ضلع نجراب  طالبان کے قبضے سے آزاد کروالیا ہے ۔ ضلع نجراب میں سکیورٹی فورسز کےآپریشن میں 18طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

 

یواے ای سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

 طالبان کے قبضے میں جانےوالے علاقوں میں شہری ہلاکتوں پر امریکا اور برطانیہ برہم ہوگئے ہیں۔ امریکی اور برطانوی سفارتخانےکابیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ  سپین بولدک میں بدلے کیلئے شہریوں کو مارا گیا۔

ہوا ئی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری

 

یہ قاتل جنگی جرائم کے مرتکب ہوسکتے ہیں،ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ قتل و غارت کے ذمہ دار طالبان کمانڈرز اور جنگجوؤں  کااحتساب ہونا چاہئے۔ جنگجوؤں کو قابو میں نہیں کرسکتے تو حکومت میں تمہاراکوئی کام نہیں ہے ۔ یورپ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے کہا ہے کہ طالبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 

واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف

 طاقت کے ذریعےحاصل کردہ اقتدار  سے  افغانستان بین الاقوامی سطح پر تنہارہ جائےگا۔ امریکااور برطانیہ نے طالبان پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا۔

Advertisement
Advertisement