اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، وفاقی کابینہ ملکی معاشی ، سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ، کابینہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام سے متعلق 5 اگست کےپروگرام پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ کو کورونا کی وبائی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ کابینہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دے گی۔
وزیراعظم ہاوس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔پی ایم ہاوس یونیورسٹی کے بجائے تجارتی، فوڈ ایگزیبیشن سمیت دیگر کاروباری مقصد کے لئے استعمال ہوگاجبکہ اسلام آباد مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹائے جانے کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ ملزم مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پر غور کرے گی ، آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ وفاقی کابینہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی جبکہ وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ وفاقی کابینہ ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 12 hours ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 12 hours ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 12 hours ago

.jpeg&w=3840&q=75)

