ملک میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ، فعال کیسز کی تعداد 75ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 67 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3ہزار 582کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار529ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ43ہزار277ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی ، جبکہ فعال کیسز 75ہزار سے زائد ہوگئے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ58ہزار 387ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 083افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ87ہزار 261ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 057افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 45ہزار306ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4477افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 30ہزار627کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 328مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد88 ہزار344جبکہ اموات کی تعداد804تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 8ہزار 318افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ147افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 25ہزار034ہوچکی ہے جبکہ 633افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1355 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ44 ہزار375مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 14 hours ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 14 hours ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 14 hours ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 days ago

.jpeg&w=3840&q=75)

