کابل: قندھار کےائیرپورٹ پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں،حملوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی خبار رساں ادارے کے مطابق کسی نے راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے، فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت تین راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے دو رن وے پر گرے، جس کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔
ائیر پورٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ رن وے کی مرمت کا کام جاری ہے اور توقع ہے کہ اتوار کے بعد ہوائی اڈہ آپریشنل ہو جائے گا۔کابل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک اہلکار نے راکٹ حملے کی تصدیق کی۔
دوسری جانب طالبان کی قندھاراور لشکرگڑھ کی جانب بھی پیش قدمی جاری ہے جبکہ افغان طالبان سے نمٹنے کیلئے کابل میں افغان صدر نے سابق جنگی سردار، سیاستدان ، فوج اور انٹیلی جنس کے سابق سربراہان سے اہم ملاقات کی ہے۔
افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان رہنماؤں نے سیاسی مذاکرات کے ذریعہ افغانستان میں قیام امن کا مطالبہ کیا ہے اور ملک کی سالمیت کے لئے لڑنے والی افغان فوج پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 19 منٹ قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 21 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 21 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل

