Advertisement

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

لاہور : دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 2nd 2021, 3:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان نے مقررہ اوورز میں7 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔

کپتان بابراعظم نے51 رنز بنائے محمد رضوان 46 شرجیل خان نے 20رنز کیے ہیں جبکہ فخرزمان 15 رنز ہی بنا سکے ،پاکستانی کپتان اور محمد رضوان رنز بنانےمیں نمایاں رہے ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 اور ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 150 رنز بناسکی ، محمد حفیظ کو 4 اوورز میں صرف 6 رنز دینے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ چار میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

 

Advertisement