مولانا سلیم ایک باوفا، دلیر اور مخلص ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں، جن کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی،ترجمان


ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے، جس پر جماعت میں سوگ پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کے انتقال پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان اور پارٹی ترجمان اسلم غوری نے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ برادرم مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک باوفا، دلیر اور مخلص ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں، جن کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔
ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک پختہ نظریاتی دوست اور جماعت کے سنجیدہ رہنما تھے۔ ان کے ساتھ عشروں پر محیط رفاقت رہی اور وہ ہر دور میں اصولی موقف اور نظریاتی سیاست پر ثابت قدم رہے۔ مولانا سلیم اللہ خان ترکئی نے جماعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ترجمان جے یو آئی (ف) نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ان کے دکھ اور درد میں برابر کی شریک ہے۔ اسلم غوری نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں صبرِ جمیل عطا کرے۔

میری اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے،مریم نواز شریف
- 2 days ago

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026" کی توثیق کر دی
- 2 days ago
پاکستان کا بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 16 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی تقریبات میں ہونگی
- 2 days ago

وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات
- 2 days ago

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑڈالرکی قسط موصول
- 16 hours ago

وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- a day ago

بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
- 8 hours ago

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا
- a day ago

پائیدارترقی کیلئےماحول دوست توانائی اور قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا ترجیحات میں شامل ہے،شہبازشریف
- a day ago

یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں،ٹرمپ
- a day ago

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- a day ago









