ڈسکہ : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈسکہ میں شیر آنہیں رہا شیر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک الیکشن نہیں ایک جنگ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ ڈسکہ میں شیر آنہیں رہا شیر آگیا ہے، خواجہ آصف کو نوازشریف سے وفاداری کی سزا مل رہی ہے، پورا پاکستان کہہ رہا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،خواجہ آصف نے تکلیف برداشت کی لیکن نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک الیکشن نہیں ایک جنگ ہے، تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے ، نوازشریف عوام سےخود پوچھتے تھے کہ مہنگائی تونہیں ہے،نوازشریف نے4سال پہلے کہا تھا عمران خان کرکٹ کھیلو یہ آپ کےبس کی بات نہیں،نوازشریف نےعوام کے حق میں آوازاٹھائی اورسرنہیں جھکایا۔ نوازشریف نے کہا تھا عمران خان ہماری جنگ تمہارے بڑوں سے ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں عوام بھوکے مرجائیں تو میں کیا کروں،نوازشریف نے دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے بنائے۔50لاکھ گھروں میں سے کسی کو ایک کمرہ بھی نہیں ملا،بتایا جائے ایک کروڑ نوکریوں میں سے کتنی نوکریاں دی گئیں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ مہنگائی پر ان کے وزرا کہتے ہیں اپنے خرچے کم کریں، مہنگی ایل این جی سے کچن کا خرچہ چلانے والوں کی جیبیں بھری گئیں،عمران خان نے 6 سال میں ایک میٹروبنائی اس کوبھی دھکا لگانا پڑتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کےبغیرپنجاب لاوارث ہوگیا ہے،عمران خان کےدائیں گیس چور،بائیں چینی چور،نیچے ساری اے ٹی ایم ہیں،عمران خان اکیلا نہیں،اس کے آگے آٹا چورپیچھے بجلی چورہیں، پورےپاکستان سےروزگار،روٹی چھین لی گئی،پنجاب سے شہبازشریف چھین لیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا، ووٹ کوعزت ضرورملے گی جب 19 فروری کوشیرجیتے گا، عمران خان کا بندہ ووٹ مانگنے آئے تو بجلی کابل دیکر کہنا یہ ہے تمہاراووٹ،19فروری کوووٹ دینا ہے اور اس کی حفاظت بھی کرنی ہے،شیر پر ٹھپہ لگانا ہے اور ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔
لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ن لیگ کی سپورٹ کا وعدہ کرتی ہیں،19فروری جعلی اور نااہل حکومت سے نجات کادن ہےنا؟19 فروری کو سرکاری ملازمین پر تشددکا بدلہ لینے کادن ہے یا نہیں؟19فروری آٹاچوروں،چینی چوروں،مہنگائی،کرپشن ،حکومت کے خاتمے کادن ہے یا نہیں ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کوئی بات نہیں کرے گا،کہتا ہے اگر خفیہ ووٹنگ نہیں ہوئی تو بعد میں اپوزیشن والے ہی روئیں گے،ویڈیوریلیز کرنیوالےاوربنانےوالےبھی خود،پیسےلینےاوردینےوالےبھی خود ہیں ۔
مریم نواز نے کہا کہ 26مارچ کولانگ مارچ کےلیےنکلیں گے،اب سیٹوں،قانون سازی پرنہیں لانگ مارچ میں جاکربات ہوگی،لانگ مارچ آخری چانس ہے،نااہل کونہ نکالاتوسستی اشیاخواب بن جائیں گی،کروڑں میں سینیٹ کی ایک،ایک سیٹ کاسوداہورہاہے۔کہتےہیں اپوزیشن شوآف ہینڈمیں ساتھ نہیں دےرہی،اب تمہارےایم پی ایزکھسک رہےہیں توشوآف ہینڈیادآگیا،شوآف ہینڈپراپوزیشن تمہاراساتھ نہیں دےگی۔

معرکۂ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے،خواجہ آصف
- 7 hours ago

سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،نوجوانوں کی بھرپور شرکت
- 8 hours ago

سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی
- 4 hours ago

پاکستان کی دعوت پر امریکا ایران کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، شہباز شریف
- 9 hours ago

عراقچی کی وانگ یی سے ملاقات ،چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- 8 hours ago

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت
- 4 hours ago

دشمن بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنےکی کوشش کر رہا ہے،باقر قالیباف
- 4 hours ago

ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی
- 4 hours ago

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے،نیول چیف
- 6 hours ago
اگرایران نےامریکی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید اور سخت ہو گی،ٹرمپ
- 8 hours ago

پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق
- 6 hours ago

امریکا کی 14 نکاتی امن تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ایرانی وزرات خارجہ
- 10 hours ago


