Advertisement
پاکستان

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت 

مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 6th 2026, 9:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت 

راولپنڈی: لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، وہ گزشتہ روز بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور بعد ازاں جامِ شہادت نوش کرگئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء داخلہ و اطلاعات، وزیرداخلہ محسن نقوی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، ریٹائرڈ افسران، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی بے مثال بہادری، فرض شناسی اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور پاکستان کے امن، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پاک افواج اور پوری قوم کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ 

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 14 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 11 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 15 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 11 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 9 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
Advertisement