Advertisement

پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق

آگ کی شدت اور تیزی سے پھیلاؤ کے باعث صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،پولش حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 6th 2026, 8:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق

وارسا:پولینڈ کے جنوب مشرقی علاقے میں جنگلاتی آگ بجھانے کے دوران ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ آگ بجھانے کے مشن پر مامور تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکارہو گیا، علاقے میں بھڑکنے والی آگ نے 490 ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے کرشدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  آگ پر قابو پانے کے لیے Black Hawk helicopter سمیت ہیلی کاپٹرز اور دیگر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے پولش حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اور تیزی سے پھیلاؤ کے باعث صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سینکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں اور شعلوں کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 16 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 14 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 17 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 14 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 11 hours ago
Advertisement