زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام ملکی معیشت میں اعتماد بڑھانے اور درآمدات و برآمدات کے توازن میں مددگار ثابت ہوگا،،معاشی ماہرین


کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی )کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق بینک کے مجموعی ذخائر14 ارب 52 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ اضافہ ملکی مالیاتی استحکام اوربین الاقوامی تجارتی توازن کیلئے مثبت اشارہ ہے۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام ملکی معیشت میں اعتماد بڑھانے اور درآمدات و برآمدات کے توازن میں مددگار ثابت ہوگا۔
اسٹیٹ بینک نے عوام اورسرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ ملکی مالیاتی پالیسیوں میں شفافیت اورمستحکم اقدامات جاری رہیں گے، جس سے مستقبل میں مزید اضافہ متوقع ہے،اس اضافے کا تعلق ملکی برآمدات میں بہتری اورغیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 3 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 6 منٹ قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل











