اسلام آباد :نواز شریف کا ایک ہی ایجنڈا ہے، وہ اینٹی آرمی، اینٹی عمران خان اور اینٹی اسٹبلشمنٹ ہیں، اور وہ اس ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی تنہا حکومت بنانے جا رہی ہے،پیپلزپارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کرکے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا ،آئندہ انتخابات میں کوشش ہو گی کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو ، کشمیر الیکشن سے متعلق جو کہا وہی ہوا، اپوزیشن 2023 میں بھی دھاندلی کا رونا روئے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف مودی کے ساتھ پگڑی بدل سکتے ہیں، انہوں نے کل آخری پیغام دیا ہے کہ وہ بڑی تکلیف میں ہیں، ہم ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں، چارٹرڈ جہاز فی الفور دینے کو تیار ہیں، وہاں بیٹھ کر اینٹی اسٹیٹ اور اینٹی عمران خان تقریریں نہ کریں۔ ہم چاہتے ہیں کےنواز شریف پاکستان آئے اور اپنے کیسز کا سامنا کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو انتخابات کے دوران 840 کارڈ ریلیز کروائے انہیں مسترد کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ نے نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے کہا کہ نور مقدم کے ملزم کو بلیک لسٹ کردیا ہے، ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، ملزم کے والد کو گرفتار کیا ہے، ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نور مقدم کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ نادرا میں تصحیح اور تجدید کا نیا نظام لانے لگے ہیں، پاکستان میں وہ لوگ جو سالوں سے مقیم ہے جن کا کوئی ویزہ نہیں، ان کو میں 14 اگست تک کا وقت دیتا ہوں کے وہ پاکستان چھوڑ دیں۔ ویزے کے لیے اپلائی کر دیں ان کا جرمانہ معاف کرتا ہوں۔ مشکوک شناختی کارڈ کی آن لائن تصدیق کرنے کا موقع دیا جائے گا جبکہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم کو بھی ہم بہتر کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ 26 سو کلومیٹر تک باڑ لگادی ہے، 5 افسران سمیت 46 افغان آرمی اہلکاروں کو آج نہیں تو کل واپس بھیج دیں گے، افغان فوجیوں کو پناہ گزین اور سرینڈر کہنا مناسب نہیں۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 4 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 4 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 3 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

