فی تولہ سونا 3500 روپے کے اضافےسے 4لاکھ19ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا


تاریخی گراوٹ کے ایک روز بعد ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3500 روپے کے اضافےسے 4لاکھ19ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت بھی 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی 35 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3975 ڈالر پرپہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز سونے کے نرخ میں بڑی کمی ہوئی تھی، آج سونا 35 ڈالر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 3975 ڈالر ہو گئی ہے۔
یار رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں تاریخی کمی ہوئی تھی، سونا 14000 روپے سستا ہوا تھا۔ گزشتہ 11 دنوں کے دوران سونا 40 ہزار 500 روپے سستا ہوا۔
دوسری جانب 110روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 34 روپے پرپہنچ گئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 94روپےکے اضافے سے 4 ہزار 315روپے پرپہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 47.72ڈالرپر پہنچ گئی۔

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 5 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 6 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 7 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- ایک گھنٹہ قبل











.jpg&w=3840&q=75)
