شاہ عبداللہ نے واضح کیا کہ اردن اپنے فوجی غزہ نہیں بھیجے گا، کیونکہ ان کے ملک کی فلسطین سے گہری سیاسی اور سماجی وابستگی ہے


اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں بھیجی جانے والی بین الاقوامی فورس کا مقصد امن نافذ کرنا (Peace Enforcing) ہوا تو کوئی ملک اس مشن کا حصہ بننے پر آمادہ نہیں ہوگا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ عبداللہ نے کہا کہ اہم سوال یہ ہے کہ غزہ میں بھیجی جانے والی سکیورٹی فورس کا مینڈیٹ (اختیارات) کیا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فورس امن برقرار رکھنے (Peacekeeping) کے لیے ہوگی، کیونکہ اگر مقصد امن نافذ کرنا ہوا تو کوئی بھی ملک شامل نہیں ہونا چاہے گا۔"
شاہ عبداللہ نے وضاحت کی کہ امن برقرار رکھنے کا مطلب ہے مقامی فلسطینی فورسز اور پولیس کی مدد کرنا، جس کے لیے اردن اور مصر بڑی تعداد میں تربیت دینے کو تیار ہیں۔
تاہم، ان کے مطابق اگر فوجی طاقت کے ذریعے غزہ میں گشت کرنا مقصد ہوا، تو اس میں کوئی بھی ملک شامل ہونے پر راضی نہیں ہوگا۔
بی بی سی کے مطابق شاہ عبداللہ کا یہ بیان امریکا اور دیگر ممالک کی اس تشویش کی عکاسی کرتا ہے کہ کہیں وہ حماس اور اسرائیل کے تنازع میں براہِ راست ملوث نہ ہو جائیں۔
شاہ عبداللہ نے واضح کیا کہ اردن اپنے فوجی غزہ نہیں بھیجے گا، کیونکہ ان کے ملک کی فلسطین سے گہری سیاسی اور سماجی وابستگی ہے۔
ان کے مطابق اردن کی نصف سے زیادہ آبادی فلسطینی نژاد ہے، اور ملک اس وقت 23 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے، جو خطے میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 33 منٹ قبل

بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد قرار
- 15 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- ایک گھنٹہ قبل

پہلا ٹی 20:پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

آذربائیجان کا پاکستان میں بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- ایک گھنٹہ قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی محتسب کا تاریخی فیصلہ: خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے بھی ہراسانی قرار
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا نیا دعویٰ: “پاکستان اور بھارت کی جھڑپ میں سات نئے طیارے مار گرائے گئے
- 14 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)



