پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا : بلاول بھٹو
کراچی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔
PTIنے #AJKElections2021 میں تشدداوردھاندلی کا سہارالیا،ECPانتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر PTIکے خلاف کارروائی میں ناکام رہا،اس کے باوجود پہلےسے3 نشستیں زیادہ لےکرAJKمیں پی پی پی11نشستوں کےساتھ اپوزیشن کی سب سےبڑی جماعت کےطورپرسامنےآئی ہے،مجھے بہترین جدوجہدکرنےوالی PPPAJK پر فخر ہے https://t.co/G8ELXeQvuu
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 26, 2021
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، خواجہ احمد فاروق ، سردار تنویر الیاس ، دیوان خان چغتائی ، چوہدری ارشد اور چوہدری۔ انور الحق نے اپنی نشستیں جیت لیں۔

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 18 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 42 منٹ قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 21 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل


.jpeg&w=3840&q=75)
