بھارتی نواجوان نے یو اے ای کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی، رقم کہاں خرچ کرنے کا اعلان کیا؟
لاٹری جیتنا کسی خواب سے کم نہیں، بار بار دہراتا ہوں کہ 100 ملین درہم انعام جیت چکا ہوں، جب انعام جیتنے کا پتہ چلا تو سکتے میں آ گیا تھا،انیل کمار


دبئی: بھارتی نوجوان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی۔
خلیجی میڈیا کے مطابق ابوظبی میں مقیم 29 سالہ انیل کمار بولا نے 100 ملین درہم کی لاٹری جیتی۔
اس موقع پر میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی نوجوان نے کہا کہ میں نے لاٹری کے لیے کوئی خاص حربہ استعمال نہیں کیا تھا، بس اپنی والدہ کی سالگرہ کے مہینے کی مناسبت سے 11 نمبر کا انتخاب کیا تھا اور ایک ہی باری میں 12 ٹکٹس خریدے تھے۔
انٹرویو میں انیل کمار بولا کا کہنا ہے لاٹری جیتنا کسی خواب سے کم نہیں، بار بار دہراتا ہوں کہ 100 ملین درہم انعام جیت چکا ہوں، جب انعام جیتنے کا پتہ چلا تو سکتے میں آ گیا تھا۔
انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک سپر لگژری کار خریدوں گا اور اپنی خوشی کا جشن سیون اسٹار ہوٹل میں مناؤں گا، خاندان کو ابوظبی منتقل کروں گا اور ان کی مالی مدد کروں گا۔
انیل کمار بولا کا کہنا ہے میں چاہتا ہوں کہ اس رقم کو اپنی سوچ کے مطابق صحیح راستے پر لگاؤں، انعامی رقم کا کچھ حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کروں گا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 hours ago






