Advertisement

بنوں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پولیس اہلکار جاوید خان خوجڑی چوکی پر ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا، کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 28th 2025, 2:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنوں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

بنوں:صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے واپس جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس اہلکار جاوید خان خوجڑی چوکی پر ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا، کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کی جانب سے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement