Advertisement

کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، سوار تمام افراد جاں بحق

طیارہ ساحلی سیاحتی مقام ڈیانی سے روانہ ہوا تھا اور ماسا ئی مارا نیشنل پارک میں واقع نجی ایئر اسٹرپ کِچوا ٹیمبو جا رہا تھا،سول ایوی ایشن حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 28th 2025, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، سوار تمام افراد جاں بحق

نیروبی: افریقی ملک کینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹ سمیت  12 افراد کے جاں بحق ہو گئے۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی (KCAA) کے مطابق طیارہ ساحلی سیاحتی مقام ڈیانی (Diani) سے روانہ ہوا تھا اور ماسا ئی مارا نیشنل پارک میں واقع نجی ایئر اسٹرپ کِچوا ٹیمبو (Kichwa Tembo) جا رہا تھا،طیارہ صبح 5 بج کر 30 منٹ (مقامی وقت) کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایئرلائن مومباسا ایئر سفاری (Mombasa Air Safari) نے اپنے بیان میں طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں دس مسافر سوار تھے، جن میں آٹھ شہری ہنگری سے اور دو جرمن شہری شامل تھے جبکہ طیارے کے کپتان کا تعلق کینیا سے تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچ سکا۔“

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ ساحلی سیاحتی مقام ڈیانی سے روانہ ہوا تھا اور ماسائی مارا نیشنل پارک میں واقع نجی ایئر اسٹرپ کِچوا ٹیمبو جا رہا تھا۔

دوسری جانب کینیا کے سرکاری نشریاتی ادارے کینیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو علاقائی پولیس کمانڈر نے بتایا کہ، ”طیارے میں سوار تمام مسافر غیر ملکی سیاح تھے۔“

مقامی ٹی وی چینل سِٹیزن ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ طیارے میں سوار افراد کی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں جن کی شناخت مشکل ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ اگست میں بھی نیروبی کے قریب امریف (Amref) نامی طبی تنظیم کا ایک ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement