گلوکارہ کا اپنے دوست گلوکار بابل گری سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد نیتو نےخود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی تھی


پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے والی نیپالی گلوکارہ نیتو پاڈیل دم توڑگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نیتو پاڈیل کا 17 اکتوبر کو اپنے دوست گلوکار بابل گری سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد نیتو نے ایک مقامی اسٹوڈیو میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی تھی۔ اس واقعے میں نیتو پاڈیل کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا تھا اور انہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خود سوزی کی کوشش سے پہلے نیتو نے اپنے فیس بک اسٹیٹس کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ ایک بڑا فیصلہ لے رہی ہیں۔
دوسری جانب نیتو کے خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیتو اور بابل گزشتہ7 برسوں سے تعلقات میں تھے، نیتو انعم نگر میں بابل گری کے اسٹوڈیو کے قریب ہی ایک ریسٹورینٹ چلارہی تھیں، نیتو نے بابل کے مشکل وقت میں ان کی مدد کرکے انہیں معاشی طور پر مضبوط ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔
گلوکارہ بابل سے اپنی دیرینہ محبت کو ازدواجی تعلق میں بدلنے کی خواہش مند تھیں لیکن دونوں کے درمیان تعلقات گزشتہ کئی ماہ سے خراب تھے، بابل نے نیتو کو شادی کے معاملات پر بات کرنے کیلئے اسٹوڈیو بلایا تھا جس کے بعد گلوکارہ نے خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔
پولیس نے گلوکارہ کے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 31 منٹ قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 44 منٹ قبل

پہلا ٹی 20:پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

غزہ میں امن نافذ کرنے والی فورس میں کوئی ملک شامل نہیں ہوگا ، شاہ عبداللہ دوم
- 14 گھنٹے قبل

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا نیا دعویٰ: “پاکستان اور بھارت کی جھڑپ میں سات نئے طیارے مار گرائے گئے
- 14 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- ایک گھنٹہ قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی محتسب کا تاریخی فیصلہ: خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے بھی ہراسانی قرار
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- ایک گھنٹہ قبل

آذربائیجان کا پاکستان میں بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)

