Advertisement

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

سابقہ ملکہ آنجہانی بادشاہ بھومی بول کی اہلیہ تھیں، جنہوں نے 1946 سے 2016 تک حکمرانی کی،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 25th 2025, 3:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بنکاک: تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی شاہی محل کی جانب سے سابقہ ملکہ سری کٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سابقہ ملکہ سری کٹ، موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں۔

سابقہ ملکہ آنجہانی بادشاہ بھومی بول کی اہلیہ تھیں، جنہوں نے 1946 سے 2016 تک حکمرانی کی۔

ترجمان تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ سابقہ ملکہ کے انتقال کے باعث تھائی لینڈ کے وزیراعظم ملائیشیا میں ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

Advertisement