Advertisement

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر ملزمان یا شریک کاروں کا پتہ لگایا جا سکے،پولیس حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 25th 2025, 3:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو مار گرایا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر پیش آیا جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔

پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر ملزمان یا شریک کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔

Advertisement