لندن میں وقت میں ایک گھنٹے تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہوجائے گا،رپورٹس


لندن:برطانوی دارالحکومت لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی؟
تفصیلات کے مطابق لندن میں سمرٹائم ختم ہونےکا وقت آن پہنچا جس کے بعد اب وہاں گھڑیاں آج شب ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی، ہفتہ اور اتوار کی شب 2 بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کرکے ایک بجا دیاجائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ونٹرٹائم آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو پھر ایک گھنٹہ آگے کردیا جائے گا جب کہ اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کوایک گھنٹہ زائد سونے کاموقع ملے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ میں وقت خودبخود درست ہوجاتا ہے جب کہ کار اور دیوار میں لگی گھڑیوں میں وقت کو خود ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔
لندن میں وقت میں ایک گھنٹے تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہوجائے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل





