معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا
سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ نے خطے میں نئی سفارتی لہر پیدا کی، چین سے دفاعی و اقتصادی تعاون میں توسیع نے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا،رپورٹ


اسلام آباد: عالمی سطح پر پاکستان کی کامیاب حکومتی اور عسکری سفارت کاری کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہےاور متعدد جرائد نے اسے پاکستان کی غیر معموملی کامیابی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے پچھلے چند ماہ میں متوازن اور مؤثر خارجہ پالیسی کے ذریعے عالمی منظرنامہ بدل دیا ہے۔
فارن پالیسی میگزین کے مطابق سعودی عرب سے اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ نے خطے میں نئی سفارتی لہر پیدا کی جو پاکستان کی کامیابی کا مظہر ہے,اسلام آباد اور واشنگٹن کے نئے تعلقات کی شروعات پیش آنے والے غیر متوقع واقعات سے ہوئی۔
فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اسلام آباد نے امریکا سے تعلقات بحال کر کے خطے میں سفارتی توازن پیدا کیا، پاکستان کی جانب سے داعش خراسان کے دہشت گرد جو کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا کی گرفتاری نے واشنگٹن میں اعتماد اور تعاون کا نیا باب کھولا۔
امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو "غیر معمولی اور مؤثر" قرار دیا، سعودی عرب سے اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ نے خطے میں نئی سفارتی لہر پیدا کی، چین سے دفاعی اور اقتصادی تعاون میں توسیع نے بیجنگ-اسلام آباد تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات نے واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان فاصلے پیدا کر دیئے ہیں، بھارت کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان کی طرف جھکاؤ سے اس کی 25 سالہ سفارتی محنت ضائع ہو جائے گی۔

جریدے نے مزید لکھا کہ ٹرمپ اور مودی کی حالیہ تلخ فون کال کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی جس سے پاکستان کیلئے نئی راہیں کھل گئیں۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کے درمیان جون میں ہونے والی دو گھنٹے طویل ملاقات نے دوطرفہ تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن کانفرنس میں متحرک کردار اور امریکی سرمایہ کاری کے معاہدے پاکستان کی عالمی اثر و رسوخ میں اضافے کا ثبوت ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ سے شاندار تجارتی پیکیج حاصل کر کے سفارتکاری میں نیا سنگِ میل عبور کیا،وزیراعظم شہباز شریف کی مؤثر سفارتکاری کے باعث امریکی کمپنی نے 500 ملین ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
امریکی جریدے کے مطابق پاکستان نے غیر نیٹو اتحادی ہوتے ہوئے امریکا، چین، سعودی عرب سے بیک وقت تعلقات مضبوط کیے،متوازن خارجہ پالیسی اور موثر سفارتکاری نے عالمی منظرنامے میں پاکستان کو اہم کھلاڑی کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 2 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 2 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 5 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)



