Advertisement

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہیں گے، شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ماہرین

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 25th 2025, 9:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہیں گے، شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات وگرد و نواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں اسموگ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہےجبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔

Advertisement