وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جار ہا ہے ،اور شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں،شہبازشریف


اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نے شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شاہین چوک انڈرپاس منصوبےکے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کہنا تھا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جار ہا ہے ،اور شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر شہبا شریف نےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی،چیئرمین سی ڈی اے اوردیگرکومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم شبانہ روزمحنت کررہی ہے، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنایا جارہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق ہوٹلز اور رہائشی منصوبے بھی ضروری ہیں، ترقیاتی منصوبےملکی مفاد میں جلد مکمل کیے جائیں،تقریب کے آخر میں شہبازشریف نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مارگلہ روڈ پہ شاہین چوک پر بہت زیادہ ٹریفک جام ہوتا تھا،سی ڈی اے کی ٹیم نے بڑی اچھی پلاننگ کی ہے،سب سے زیادہ فوکس یہ تھا کہ شہر کی خوبصورتی کسی صورت خراب نہ ہو۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ چھوٹے سائز کا انڈر پاس بنائیں گے،الیونتھ ایونیو کے اوپر بھی کام شروع کررہے ہیں،الیونتھ ایونیو پر کتنی لاگت آئے گی وہ بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے،شہر میں3فائیو اسٹار ہوٹلز پہلے سے موجود ہیں،پرائیوٹ سیکٹرز آئیں اور ہوٹلز بنائیں۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل



