صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی


لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔
فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔
صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی، اس وقت لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 362 ہے جبکہ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 589 تک پہنچا ہے۔
پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی، فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ میں 470، قصور میں 439 اور پتوکی میں 362 ریکارڈ کی گئی، ملتان میں بھی صورتحال خراب ریکارڈ کی گئی۔
بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے حوالے سے ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ اس سطح کی آلودگی انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے،بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے اینٹی اسموگ گن کا استعمال بھی جاری ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکی۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل






