Advertisement
پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق 

مالدیپ کی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو MNDF ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 24th 2025, 5:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق 

مالے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مالدیپ کے وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورس سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک مالدیپ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مالدیپ کی قیادت نے  دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو MNDF ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Advertisement