Advertisement
تفریح

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

رِشبھ ٹنڈن کی آخری سوشل میڈیا سرگرمی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر محض 11 روز قبل دیکھی گئی، جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 22nd 2025, 7:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

بھارتی گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن، جو "فقیر" کے نام سے پہچانے جاتے تھے، دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، رِشبھ ٹنڈن کو منگل کی شب نئی دہلی میں دل کا جان لیوا دورہ پڑا۔ اُن کی عمر صرف 35 برس تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، وہ اپنے والد کی علالت کے باعث نئی دہلی میں موجود تھے جب اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا۔

رِشبھ ٹنڈن کی آخری سوشل میڈیا سرگرمی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر محض 11 روز قبل دیکھی گئی، جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

مرحوم کے اہل خانہ نے مداحوں سے اس مشکل وقت میں رازداری (پرائیویسی) کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

رشبھ نہ صرف گلوکار اور موسیقار تھے بلکہ اداکاری کے میدان میں بھی سرگرم رہے۔ اُن کے مشہور میوزک پراجیکٹس میں "Faqeer – Living Limitless", "Rashna: The Ray of Light", اور "Ishq Faqeerana" شامل ہیں۔

رشبھ ٹنڈن کی اچانک رحلت نے بھارتی موسیقی و فن کی دنیا کو شدید رنج و صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

Advertisement