Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم

عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تفتیش ڈی ایس پی رینک کے افسر سے کرائی جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 22nd 2025, 8:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم

کراچی ایئرپورٹ پر شہری سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی چھیننے کا واقعہ پیش آیا، جس پر عدالت نے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر میں شہری کی جانب سے مقدمہ درج نہ ہونے اور سامان چھیننے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے یو ایس بی اور ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 30 ستمبر کو وہ پشاور جانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھا جب دو سادہ لباس افراد نے اُسے روکا، ایک کمرے میں لے جاکر موبائل ڈیوائس چھین لی اور اس کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی۔

شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جائے اور اُسے جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تفتیش ڈی ایس پی رینک کے افسر سے کرائی جائے۔

Advertisement