برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ 7 سے 10 ہزار قدم چلنے کی ضرورت نہیں


اگر آپ کے پاس روزانہ ورزش یا جم جانے کا وقت نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ہفتے میں صرف ایک یا دو دن چند ہزار قدم چلنا بھی دل کی صحت بہتر بنانے میں کافی ہو سکتا ہے۔
برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ 7 سے 10 ہزار قدم چلنے کی ضرورت نہیں، بلکہ ہفتے میں ایک یا دو دن 4 ہزار قدم چلنا بھی امراضِ قلب سے متاثر ہونے یا موت کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔
یہ تحقیق 13,000 سے زائد خواتین پر کی گئی جن کی اوسط عمر 71 سال تھی۔ ان خواتین کی جسمانی سرگرمیوں کا ڈیٹا 2011 سے 2015 کے درمیان ایک ہفتے تک ٹریکرز کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ان کی صحت کا جائزہ تقریباً 11 سال تک لیا گیا۔ تحقیق کے آغاز پر یہ خواتین دل کی بیماریوں اور کینسر سے محفوظ تھیں۔
11 سال کے دوران 1,765 خواتین دل کے امراض کے باعث وفات پا گئیں جبکہ 781 میں دل کی بیماریاں تشخیص ہوئیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن خواتین نے ہفتے میں صرف 1 یا 2 دن 4 ہزار قدم چلنے کا معمول اپنایا، ان میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 26 فیصد اور دل کی بیماری سے موت کا خطرہ 27 فیصد تک کم ہو گیا۔
وہ خواتین جو ہفتے میں 3 دن یہ قدم چلتیں، ان میں عمومی موت کا خطرہ 40 فیصد اور امراضِ قلب سے موت کا خطرہ 27 فیصد تک کم پایا گیا۔
ہفتے میں 3 یا زائد دن 5 سے 7 ہزار قدم چلنے والوں میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 32 فیصد اور دل کی بیماری سے موت کا خطرہ 16 فیصد تک کم ہوا۔
محققین نے تسلیم کیا کہ یہ تحقیق مشاہداتی نوعیت کی ہے اور اس میں صرف ایک ہفتے کی جسمانی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، تاہم نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ باقاعدہ اور مسلسل ورزش ممکن نہ بھی ہو، تو بھی ہفتے میں چند دنوں کی چہل قدمی طویل المعیاد صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
اسی سے جُڑی ایک اور تحقیق، جو اگست 2025 میں امریکا کی وینڈر بلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں کی گئی، میں بھی یہی نتیجہ سامنے آیا کہ روزانہ صرف 15 منٹ کی تیز رفتاری سے چہل قدمی، صحت پر وہی مثبت اثر ڈالتی ہے جو ہفتہ وار 150 منٹ کی درمیانی یا سخت ورزش سے حاصل ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق، تیز رفتاری سے چلنے والے افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ تقریباً 20 فیصد کم ہو جاتا ہے، جبکہ روزانہ 3 گھنٹے سست رفتاری سے چہل قدمی کرنے والوں میں یہ کمی صرف 4 فیصد دیکھی گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل






