Advertisement

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ

ابتدائی شیڈول کے مطابق ایل پی ایل کا انعقاد یکم دسمبر سے 23 دسمبر 2025 تک ہونا تھا، تاہم اب لیگ کو کسی اور موزوں ونڈو میں کرانے پر غور کیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 22nd 2025, 9:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ

سری لنکا کرکٹ (SLC) نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (LPL) کا انعقاد ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کو ترجیح دینے کی غرض سے کیا گیا ہے، تاکہ ٹیم اور انفراسٹرکچر دونوں کی مکمل تیاری ممکن ہو۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق ایل پی ایل کا انعقاد یکم دسمبر سے 23 دسمبر 2025 تک ہونا تھا، تاہم اب لیگ کو کسی اور موزوں ونڈو میں کرانے پر غور کیا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق، آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق ورلڈکپ کے میزبان وینیوز کو اعلیٰ معیار کا ہونا ضروری ہے، اور لیگ کو ملتوی کرنے سے گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن، کھلاڑیوں کے سہولتی مراکز اور شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے تین وینیوز پر تعمیراتی اور بہتری کا کام جاری ہے، جبکہ کولمبو اسٹیڈیم میں فی الحال ویمنز ورلڈکپ کے باعث ترقیاتی کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فروری اور مارچ 2026 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔

Advertisement