ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
یہ گیند بنگلادیشی وکٹ کیپر نگار سلطانہ کی دائیں ٹانگ سے ٹکرا کر سیدھی اسٹمپ پر جا لگی، اور بیلز زمین پر آ گریں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لمحے بیٹر کا پچھلا پاؤں ہوا میں تھا


آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ میں ایک حیران کن اور غیر معمولی اسٹمپنگ کا واقعہ پیش آیا، جس نے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کو بھی دنگ کر دیا۔
پیر کے روز بھارت کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران یہ انوکھا لمحہ اس وقت آیا جب سری لنکا کی اننگز کے 20ویں اوور میں بنگلادیشی اسپنر ناہیدہ نے آف اسٹمپ کے باہر گیند کروائی۔ سری لنکن بیٹر دلہاری نے بیک فٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند بیٹ کے اندرونی کنارے سے لگ کر آف اسٹمپ کے قریب اچھلی۔
یہ گیند بنگلادیشی وکٹ کیپر نگار سلطانہ کی دائیں ٹانگ سے ٹکرا کر سیدھی اسٹمپ پر جا لگی، اور بیلز زمین پر آ گریں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لمحے بیٹر کا پچھلا پاؤں ہوا میں تھا۔
ابتدائی طور پر بنگلادیشی کھلاڑیوں نے ہلکی سی اپیل کی، جس کے بعد امپائر نے معاملہ تھرڈ امپائر کے سپرد کیا۔ ری پلے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ بیٹر کریز سے باہر تھی اور اسی بنیاد پر تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔
فیصلہ اسکرین پر آتے ہی جہاں بنگلادیشی ٹیم خوشی سے جھوم اٹھی، وہیں کمنٹیٹرز اور شائقین کرکٹ حیرت میں پڑ گئے۔
یہ واقعہ اس لیے بھی منفرد سمجھا جا رہا ہے کہ عموماً اسٹمپنگ میں وکٹ کیپر گیند کو دستانے سے پکڑ کر اسٹمپ توڑتا ہے، لیکن یہاں گیند وکٹ کیپر کے جسم سے لگ کر ازخود اسٹمپ سے جا ٹکرائی۔

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 32 minutes ago

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 4 hours ago

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 13 hours ago

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- an hour ago

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 9 minutes ago

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 15 hours ago

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 3 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 4 hours ago

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 4 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 2 hours ago

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 4 hours ago

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 2 hours ago









.jpg&w=3840&q=75)



